ہم حماس کیخلاف جنگ ہا ر گئے، سابق اسرائیلی چیف آف اسٹاف

ہم حماس کیخلاف جنگ ہا ر گئے، سابق اسرائیلی چیف آف اسٹاف
سابق اسرائیلی چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ہم حماس کے خلاف جنگ ہار گئے ہیں ۔ سابق اسرائیلی چیف آف اسٹاف ڈین ہالوٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کے خلاف جنگ ہار چکا ہے اور یہ فتح اسی وقت حاصل ہو سکتی ہے جب نیتن یاہو اقتدار چھوڑ دیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق ان کے تبصرے حیفہ میں حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ ہونے والی گفتگو سے ریکارڈ کیے گئے اور اسرائیلی چینل 14 پر نشر ہوئے۔ سامعین کے بہت سے اراکین نے ان کے بیان کی تعریف کی۔ ادھر اسرائیلی حملوں، توپ خانے کے جنوبی، وسطی غزہ پر حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی اطلاع ہے۔ خان یونس کے قریب اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم از کم سات افراد شہید ہو چکے ہیں، جب کہ ناصر میڈیکل کمپلیکس میں زیادہ سے زیادہ زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ وسطی غزہ میں بوریج، نصیرات اور مغازی پناہ گزین کیمپوں کے قریب جاری اسرائیلی فضائی حملے اور بمباری جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔