عام انتخابات: نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل

عام انتخابات: نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال یاسین نے پارٹی قائد نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن کی جانچ پڑتال مکمل ہو گئی ہے۔ بلال یاسین نے بتایا کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے سلسلے میں آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے جہاں آر او نے سوال و جواب کیے جس کے بعد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ہمراہ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز بھی آر او کے دفتر میں پیش ہوئے تھے۔ ن لیگ کے رہنما بلال یاسین خود اس حلقے کی صوبائی نشست پی پی 173 سے الیکشن لڑرہے ہیں جبکہ قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 130 نواز شریف کا آبائی حلقہ ہے اور وہ اس سے پہلے بھی یہاں سے الیکشن لڑچکے ہیں۔ خیال رہے کہ نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے بعد اب وہ الیکشن لڑنے کے لیے اہل ہوگئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔