سینئر فلسطینی سیاستدان خالدہ جرار گرفتار

سینئر فلسطینی سیاستدان خالدہ جرار گرفتار
اسرائیلی فوج نے ممتاز فلسطینی سیاستدان خالدہ جرار کو گرفتار کرلیا ۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سینئر فلسطینی سیاست دان خالدہ جرار کو ان کی بائیں بازو کی جماعت کے دیگر کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ 60 سالہ جرار، پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کی ایک اہم شخصیت، اس سے قبل اکتوبر 2019 میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہوئی تھیں اور اگلے سال ستمبر میں بغیر مقدمہ چلائے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا۔ پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں گروپ کے رہنماؤں کی گرفتاری بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ گرفتاریاں ہمارے لوگوں کی مرضی کو نہیں توڑیں سکیں گی ۔ " ادھر غزہ کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 20,915 ہے جبکہ 54,918 زخمی ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 241 افراد شہید اور 382 زخمی ہوئے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔