جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشیدکافردجرم عائد کرنےکیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشیدکافردجرم عائد کرنےکیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع
کیپشن: جی ایچ کیو حملہ کیس: شیخ رشیدکافردجرم عائد کرنےکیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: شیخ رشید نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے انسداد دہشتگری عدالت راوالپنڈی کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ 

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مقدمہ کے 95 گواہان میں سے کسی نے بھی شیخ رشید کو نامزد نہیں کیا۔ شیخ رشید ایف آئی آر میں نامزد نہیں ہیں۔ 6 ماہ کے بعد محض 8 فروری کے الیکشن سے باہر کرنے کے لئے نام ڈالا گیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم صداقت عباسی کے 164 کے جبری بیان کو بنیاد بنا کر اعانت جرم کا الزام لگایا گیا۔ قانون کے مطابق ایک ملزم کا بیان دوسرے ملزم کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ صداقت عباسی پہلے ہی اپنے بیان کی تردید کرچکے ہیں۔ شیخ رشید کا جی ایچ کیو حملہ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ شیخ رشید کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265K کے تحت بری کیا جانا چاہیے۔

Watch Live Public News