اسرائیل کے یمن میں  صنعا ایئرپورٹ، بندرگاہوں،پاور  پلانٹس پر حملے، 3 ہلاک

اسرائیل کے یمن میں  صنعا ایئرپورٹ، بندرگاہوں،پاور  پلانٹس پر حملے، 3 ہلاک

(ویب ڈیسک )   اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے 3 افرادکو ہلاک کر دیا۔

اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے جمعرات کو یمن میں  متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں صنعا  ایئرپورٹ  اور مغربی ساحل کے ساتھ تین بندرگاہیں شامل ہیں۔

المسیرہ ٹی وی، جو حوثیوں کے زیر انتظام مرکزی ٹیلی ویژن نیوز آؤٹ لیٹ ہے، نے کہا کہ ہوائی اڈے پر حملوں میں 2افراد ہلاک ہوئے، بندرگاہ کے حملوں میں ایک شخص مارا گیا، جب کہ حملوں میں 11 دیگر زخمی ہوئے۔

یمنی بندرگاہوں حدیدہ، سلف اور راس کناتیب میں فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے علاوہ، اسرائیل کی فوج نے کہا کہ اس نے ملک کے ہیزیاز اور راس کناتیب پاور اسٹیشنوں کو بھی نشانہ بنایا۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس حملے کے وقت صنعا کے ہوائی اڈے پر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ  جب ہم صنعاء سے اپنی پرواز میں سوار ہونے والے تھے، تقریباً دو گھنٹے پہلے، صنعا ایئرپورٹ  فضائی بمباری کی زد میں آ گیا۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا۔ ایئرپورٹ پر کم از کم 2افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حملوں کے بعد کہا کہ اسرائیل اپنا مشن اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک یہ مکمل نہیں ہو جاتا۔

واضح رہے کہ  ہفتے کے روز، اسرائیل کی فوج یمن سے آنے والے ایک میزائل کو روکنے میں ناکام رہی جو تل ابیب-جفا کے علاقے میں گرا، جس سے 14 افراد زخمی ہوئے۔

Watch Live Public News