”چِت بھی میری، پَٹ بھی میری“

”چِت بھی میری، پَٹ بھی میری“

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر اطلاعات شبلی فراز کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ کہا اپوزیشن کے لئے وہی فیصلے قابل قبول ہیں جو ان کی منشاء کے مطابق ہوں۔

شبلی فراز  نےسماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کی گئی ٹویٹ میں کہا الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا مچایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوا کہ عمران خان کے دور میں الیکشن کمیشن آزاد، خودمختار اور فعال ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہو رہی ہے، کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے والے آج اْس اِدارے کے حامی بن گئے ہیں، بار بار موقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔