وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں

وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں

اسلام آباد (پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان کی کوششیں رنگ لے آئیں، سری لنکا میں کورونا سے انتقال کرنیوالے مسلمانوں کی تدفین ہوسکے گی، وزیراعظم عمران خان کےدورے کے فوری بعد سری لنکا نے کورونا سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین کا نوٹیفیکشن جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکن وزیر صحت نے نوٹیفیکشن میں کہا تدفین وزارت صحت کی جانب سے بتائے گئے احکامات کے مطابق کی جائے گی، ایس او پیز کے تحت مختص مقامات پر ہی تدفین ہوسکے گی۔

وزیراعظم نے سری لنکن حکومت کی جانب سے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین کے نوٹیفکیشن کا خیر مقدم کیا اور انہوں نے کہا کہ کہا کورونا سے متاثر مسلمانوں کی تدفین کی اجازت دینے پر سری لنکن قیادت کے شکر گزار ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔