پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟پٹرولیم ڈویژن نے بتا دیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟پٹرولیم ڈویژن نے بتا دیا
لاہور (پبلک نیوز) یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ یوکرین پر روسی حملے سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 130 ڈالر تک جا سکتی۔ 16 فروری کو خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل تھی۔ 2014 کے بعد خام تیل کی قیمت پہلی بار سو ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ یکم مارچ سے پیٹرول کی قیمت 10 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔