نواب شاہ : بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف دولہا دلہن رات گئے احتجاج کرنے سڑک پر نکل آئے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان نو بیاہتا جوڑا نکاح کے بعد رات گئے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر نکل آیا۔ دولہا دلہن کو احتجاج کرتے دیکھ کر شہری بھی مہنگائی احتجاج میں شامل ہوگئے۔ دولہے کا کہنا ہے کہ آج ہم اپنی نئی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں مگر مہنگائی دیکھ ابھی سے پریشانی ہو رہی ہے آٹا مہنگا بجلی مہنگی پیٹرول مہنگا گزرا کیسے ہوگا۔ دولہا دلہن اور بارتیوں کو احتجاج کرتا دیکھ شہریوں کی بڑی تعداد بھی مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شامل ہوگئی اور مہنگائی کے خلاف سخت نعرے بازی کی احتجاج رات دیر تک جاری رہا۔