پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

پی ایس ایل 8: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
کراچی : پی ایس ایل 8 کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے شکست دیدی۔ پی ایس ایل کے 8 ویں ایڈیشن کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 101 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل کا ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، میتھیو ویڈ 46 ، جیمز ونس 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کپتان عماد وسیم 14 اور شعیب ملک 10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،انور علی نے ایک وکٹ لی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 25 اور کپتان 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رائیلی روسو ، ڈیوڈ ملر نے 7، 7، رنز بنائے۔اس کے علاوہ خوشدل شاہ 4، انور علی 12 اور اسامہ میر نے 10 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی طرف سے عماد وسیم اور عاقف جاوید نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،شعیب ملک اور تبریز شمسی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔