زحل کے چاند پر پانی مل گیا، کیا زندگی بھی ہے ؟

زحل کے چاند پر پانی مل گیا، کیا زندگی بھی ہے ؟
سورس: ویب ڈیسک

 ویب ڈیسک : کوئن میری کالج لندن کے سائنسدانوں کی ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ زحل کے چاند میماس پر برفیلی تہہ کے نیچے ایک سمندر موجود ہے۔ 

سائنسدانوں کے مطابق یہ سمندر 2 سے 25 ملین سال پہلے وجود میں آیا تھا۔ کوئن میری کالج لندن کے ماہرین ِ فلکیات پر مشتمل ایک ٹیم کی نئی تحقیق کے مطابق زحل کے چاند میماس پر برفیلی تہہ کے نیچے ایک سمندر چھپا ہوا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں زندگی کی نشونما ممکن ہے۔ دنیا بھر سے ماہرین فلکیات کے لیے یہ ایک چونکا دینے والی دریافت ہے ۔

رواں ماہ نیچر سائنس جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے  مطابق میماس پر برفیلی تہہ اتنی موٹی ہے کہ اس کے نیچے یہ سمندر بغیر کسی واضح ایکٹیویٹی کے لاکھوں سال چھپا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ 13برس زحل کے سسٹم میں گزارنے کے باوجود کیسینی سپیس کرافٹ میماس پر اس سمندر کو دریافت نہیں کر سکا۔

زحل کے رنگز اربوں پارٹیکلز پر مشتمل ہیں، جن میں بہت سے بریک اور سٹرکچر ہیں۔ ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ زحل کے چاندوں کی حرکت کے باعث رونما ہوئے ہیں۔ سائنسدان اس پر ایک عرصے سے تحقیق میں مصروف ہیں، جس کے لیے کیسینی سے حاصل شدہ ڈیٹا کا از سر نو تجزیہ کیا جا رہا ہے۔