اے آئی ٹیکنالوجی سے اب ناراض بیوی کو منانا ہوا آسان

اے آئی ٹیکنالوجی سے اب ناراض بیوی کو منانا ہوا آسان
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے روز نئی نئی ایجادات کا سلسلہ جاری ہے۔ اب اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ ناراض بیوی کو بھی منا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال بیشتر شعبوں میں ہو رہا ہے مگر اب آپ اس کی مدد سے ناراض بیوی کو بھی منا سکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی ایک کمپنی نے اینگری جی ایف نامی عجیب اے آئی چیٹ بوٹ تیار کیا ہے جو لوگوں کو یہ سیکھاتا ہے کہ کس طرح اپنی ناراض یا مشتعل بیوی کو پرسکون کریں۔

اسے تیار کرنے والی ٹیم میں شامل ایمیلیا اویلز نے بتایا کہ یہ ایپ ڈیزائن کرنے کا مقصد شریک حیات بالخصوص بیویوں کے ساتھ تعلق میں آنے والی خرابی دور کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ایپ ایسے منظرنامے متحرک کرتی ہے جن میں حقیقی زندگی میں بیوی سے جھگڑے کا امکان بڑھتا ہے۔

یہ کسی گیم کی طرح ہے اور صارف کو 0 سے 100 اسکور کو حاصل کرنا ہوتا ہے، 0 اسکور پر گیم اوور ہو جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مختلف کوششیں اور الفاظ اے آئی گرل فرینڈ کے موڈ پر اثر انداز ہوتے ہیں، اچھے الفاظ سے اس کا مزاج خوشگوار ہوتا ہے اور اسکور بڑھتا ہے، جبکہ نامناسب الفاظ پر مزاج مزید خراب ہو جاتا ہے جبکہ اسکور میں بھی کمی آتی ہے۔

ایمیلیا اویلز کے مطابق اگرچہ یہ ایک گیم جیسی ایپ ہے مگر اس سے صارفین کو شریک حیات سے تعلق کے حوالے سے صلاحیت سیکھنے یا اسے بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ایپ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس میں مہارت سے حقیقی زندگی میں تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملتی ہے۔