واٹس ایپ میں صارفین کیلئے چند نئے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرزکا اضافہ

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے چند نئے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرزکا اضافہ

(ویب ڈیسک ) معروف مسیجنگ ایپ واٹس ایپ میں صارفین کیلئے چند نئے اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز کا  اضافہ کیا گیا ہے ، ان نئے فیچرز کو صارفین جلد استعمال کر سکیں گے۔

WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹا کی جانب سے واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نئے اے آئی شارٹ کٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔یہ واٹس ایپ کے اوپر موجود ہوگا ، اس سے صارفین مختلف سوالات کے جوابات اور مختلف موضوعات کی تفصیلات جاننے کیلئے استعمال کریں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے   اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی فوٹو ایڈیٹر کی آزمائش بھی  کی جار ہی ہے، جس سے   صارفین تصاویر کے بیک گراؤنڈ کو تبدیل کر سکیں گے۔اس کے علاوہ  تصاویر کو ری اسٹائل اور ایکسپینڈ کرنے کی سہولت بھی صارفین کو میسر ہوگی۔

اسی طرح واٹس ایپ میں اسٹیکر اور فوٹوز تیار کرنے کے فیچر کی بھی آزمائش کی جارہی ہے، واٹس ایپ صارفین کو چیٹ ونڈو کے اندر ہی اے آئی چیٹ بوٹ تک رسائی دینے کے فیچر پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔یہ صارفین کے مختلف سوالات کے جواب  دینے میں معاونت کرے گا۔

یہ سب اے آئی فیچرز پر ابھی کام جاری ہے لہذا یہ کب تک صارفین استعمال کرسکیں گے ابھی کہنا مشکل ہے تاہم انہیں جلد متعارف کرادیاجائے گا۔