سیاہ فام بھارتی نژاد کمالہ ہیرس امریکی تاریخ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب

سیاہ فام بھارتی نژاد کمالہ ہیرس امریکی تاریخ کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب

واشنگٹن (پبلک نیوز) امریکہ میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخابات میں ڈیمو کریٹک امید وار کمالہ ہیرس امریکہ کی پہلی نائب صدر بن گئیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدارتی امیدوار کمالہ ہیرس تاریخ کی پہلی خاتون امریکی نائب صدر بن گئی ہیں، بھارتی نژاد کمالہ ہیرس امریکہ کی پہلی سیاہ فام اور جنوبی ایشیائی نژاد نا ئب صدر ہیں۔

کمالہ ہیرس بیس اکتوبر انیس صد چونسٹھ کو کیلیفورنیاکے شہر آکلینڈ میں پیدا ہوئیں ان کی والدہ کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے اور والد ایک افریکی نژاد ہیں اور وہ کیلیفورنیا کی اٹارنی جنرل کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔

کمالہ ہیرس امریکہ کی د و سو اکتیس سالہ تاریخ میں پہلی خاتون نائب صدر ہیں جو اس عہدے تک پہنچی ہیں۔

واضح رہے کہ کمالہ کے مقابلے میں ری پبلکن امیدوار مائک پینس تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔