کورونا کے باعث راولپنڈی میں مزید 15 تعلیمی ادارے سربمہر

کورونا کے باعث راولپنڈی میں مزید 15 تعلیمی ادارے سربمہر
پبلک نیوز: کورونا وائرس کی وجہ سے راولپنڈی میں مزید 15 تعلیمی اداروں سربمہر کر دیا گیا۔ ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں 11 سکولز اور گارڈن کالج سمیت چار کالجز شامل ہیں۔ تعلیمی اداروں میں 83 سٹودنٹس، اساتذہ اور عملہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ یہ تعلیمی 10 روز کیلئے سربمہر کئے گے ہیں۔ راولپنڈی میں اس سے پہلے 24 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے سربمہر کیا گیا ہے۔ سربمہر کئے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال اڈیالہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ویسٹریج، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صرافہ بازار راولپنڈی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایلیٹ مری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مسلم ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوکی برحد کوٹلی ستیاں، گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی اسکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونگی22, گورنمنٹ ایلیٹ سکول مورگاہ شامل ہیں۔ کالجز میں گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مری روڈ، گورنمنٹ ایسوسیٹ کالج فار ویمن ڈھوک کالا خان، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گوالمنڈی شامل ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔