’استعفوں، عدم اعتماد سے بھاگنے والے 23 مارچ کا شوق بھی پورا کر لیں‘

’استعفوں، عدم اعتماد سے بھاگنے والے 23 مارچ کا شوق بھی پورا کر لیں‘
راولپنڈی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن پہلے استعفے سے بھاگی۔ پھر عدم اعتماد سے۔ اب 23 مارچ کو بھی شوق پورا کر لیں۔ انہوں نے کہا میڈیا نہ ہو تو فضل الرحمان کی شکل بھی لوگ بھول جائیں۔ وزیر داخلہ نے کہا عمران خان سڑکوں پر نکلا تو واقعی ہی بہت خطرناک ہوگا۔ اپوزیشن اسمبلی میں کسی ایک بھی بل یا قرارداد پر عمران خان کو شکست نہیں دے سکی۔ فضل الرحمان نے بڑی تکبر کی بات کی کہ مکھی کی طرح نکال دیں گے۔ فضل الرحمان اپنی طرف دیکھیں میڈیا نے انہیں زندہ رکھا ہوا ہے۔ میڈیا نہ ہو تو فضل الرحمان کی شکل بھی لوگ بھول جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے میں سڑکوں پر آوں گا تو بہت خطرناک ہوں گا، یقین مانیں وہ واقعی بہت خطرناک ہوگا۔ اب آپ 23 کو ہی آئیں اب آگے پیچھے نہ ہوں۔ 23 مارچ کو بھی آپ ذلیل و خوار ہوں گے۔ یہ ٹریکٹر ٹرالی میں کتنی عوام نکلی ہے؟ کوئی نہیں آیا۔ میں عمران خان کو ایماندار آدمی سمجھتا ہوں، فواد نے کہا ہے ٹرانسپیرنسی پر تفصیلی جواب دیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔