اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے پیغمبراسلام حضرت محمدﷺ پر درود پڑھ لیا

اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے پیغمبراسلام حضرت محمدﷺ پر درود پڑھ لیا
کیپشن: اپوزیشن لیڈرراہول گاندھی نے پیغمبراسلام حضرت محمدﷺ پر درود پڑھ لیا

ویب ڈیسک: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا (ایوان زیریں) میں خطاب کے دوران پیغمبراسلام حضرت محمد ﷺ کا تذکرہ کرتے ہوئے دورد پڑھا اور کہا کہ انہوں نے خوف کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوران خطاب راہول گاندھی نے ایک تصویر پیش کی جس میں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کا طریقہ واضع تھا۔ جس پر اپوزیشن کی طرف سے اعتراض کیا گیا۔

اسپیکر لوک سبھا نے قدرے عجلت میں راہول گاندھی کو مخاطب کر کے کہا کہ ’آپ عوامی نمائندہ ہیں، اس طرح مناسب نہیں۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ’میں سمجھانے سے قاصر، سمجھانے کے لیے تصویر دکھائی‘۔

راہول گاندھی نے پر پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کا حوالہ دیتے ہوئے دورد بھیجا اور کہا کہ ’تمام عظیم ہستیوں نے عدم تشدد کی بات کی اور خوف کو ختم کرنے کی بات کی اور کہا کہ مت ڈرو۔

علاوہ ازیں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ بی جے پی رہنما نفرت، خوف اور تشدد پھیلا رہے ہیں، بی جے پی کے لیڈر ہندو ہونے کا دعویٰ تو کرتے ہیں مگر ساتھ ہی نفرت پھیلاتے ہیں۔

Watch Live Public News