پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، فنانشل ٹائمز کا عویٰ

پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، فنانشل ٹائمز کا عویٰ
امریکی اخبار ’فنانشل ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔ جنوری کی 23 تاریخ کو ہونے والے بجلی کے ملک گیر بریک ڈاؤن نے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کے باعث پاکستانی معیشت کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ پاکستان کو زر مبادلہ کی شدید قلت کا سامنا ہے اورکاروبار کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر 5 بلین ڈالرز سے بھی کم رہ گئے ہیں جو ایک مہینے کی امپورٹ سے بھی کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 بلین ڈالر کے امدادی پیکج پر مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں، اس پیکج کو گزشتہ سال روک لیا گیا تھا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال سنگین ہوگئی ہے اور پاکستان کا حال بھی سری لنکا جیسا ہونے کا خدشہ ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔