پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا

پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا
لاہور: پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نگران کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی جانب سے نوٹیفکشن جاری کردیا گیا ہے۔ پنجاب کی11 رکنی نگران کابینہ کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق نگران کابینہ میں ایس ایم تنویر،تمکینت کریم،ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں ۔ بلال افضل،ابراہیم مراد، ڈاکٹر جمال ناصر ، منصور قادر، وہاب ریاض بھی صوبائی کابینہ میں شامل ہیں۔اس کےعلاوہ سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق بھی نگران کابینہ کا حصہ ہونگے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔