ایلون مسک کی دولت میں بڑی کمی 

ایلون مسک کی دولت میں بڑی کمی 
کیپشن: Elon Musk
سورس: ویب ڈیسک

( ویب ڈسک ) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اینڈ اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی دولت میں اربوں ڈالرز کمی سامنے آئی ہے۔

امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 18 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔

25 جنوری کو ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 13 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے نتیجے میں ایلون مسک کی دولت میں بھی 18 ارب ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی۔

یاد رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے ہی منسلک ہے۔

24جنوری کو ٹیسلا کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ متعدد اہداف پورے نہیں ہوسکے ،اس کے نتیجے میں 25 جنوری کو ٹیسلا کو 80 ارب جبکہ ایلون مسک کو 18 ارب 80 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوا تھا ۔

اتنی زیادہ کمی کے باوجود ایلون مسک اب بھی 198 ارب ڈالرز کے مالک ہیں اور بدستور دنیا کے امیر ترین شخص لے منصب پر براجمان ہیں۔

ان کی دولت اس فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود جیف بیزوس سے 15 ارب ڈالرز زیادہ ہے۔

دوسری جانب فوربز کی فہرست میں ایلون مسک 204.2 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص کے اعزاز پر براجمان ہیں۔

مگر اس فہرست میں فرانس کے برنارڈ آرنلٹ 185 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے جب کہ جیف بیزوس 179 ارب ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

 یاد رہے کہ 2024 کا آغاز ان کیلئے کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا ہے کیونکہ جنوری کے دوران ان کی دولت میں 30.9 ارب ڈالرز کی کمی آچکی واقع ہوئی ہے۔

Watch Live Public News