پاکستانی مداح نے ٹیلرسوئف کے گانوں کو پہچان کر نیاریکارڈقائم کردیا

پاکستانی مداح نے ٹیلرسوئف کے گانوں کو پہچان کر نیاریکارڈقائم کردیا

(ویب ڈسک ) معروف گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کے پاکستانی پرستار بلال الیاس جھنڈیر نے ایک منٹ میں  گلوکارہ کے سب سے زیادہ گانے پہچان ے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ 

رپورٹ کے مطابق بلال الیاس نے 2019 میں برطانوی نوجوان ڈین سمپسن کے  ریکارڈ کو توڑ کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ڈین سمپسن نے 27 گانے ایک منٹ میں پہچان لئے تھے تاہم بلال نے ایک منٹ میں 34 گانے سن کر پہچان لئے۔

 اس مقابلے کے تحت ٹیلر سوئفٹ کے 50 مقبول ترین نغمے بے ترتیب فہرست میں رکھ کر بلال سے کہا گیا تھا کہ وہ ابتدائی دھنوں کو سن کر گانے کی شناخت کرے ۔

بلال کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچپن سے ہی ٹیلر سوئفٹ کو سنتے چلے آرہے ہیں اور انکے بہت بڑے پرستار ہیں ۔ 

انہوں نے اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرنے کے لئے درخواست دیدی ہے اور امید ہے جلد ان کانام گنیز میں شامل کرلیا جائے گا۔ 

  یادرہے کہ یہ بلال کا تیسر ا گنیز ورلڈ ریکارڈ ہوگا اس سے قبل وہ 2021 میں  ایک منٹ میں جانوروں کی سب سے زیادہ آوازیں شناخت کرنے کاورلڈریکارڈ قائم کرچکے ہیں جبکہ 2023 میں انہوں نے ایک منٹ میں جسٹس بائبر کے سب سے زیادہ گانوں کی شناخت کا ریکارڈ توڑا تھا ۔

یاد رہے کہ اگر بلال کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہوگیا تو انہیں ٹیلر سوئفٹ کے پرستار کی حیثیت سے ’’ سرٹیفائڈ سوئفٹی ‘‘کے نام سے بھی پکارا جائے گا۔