لاہور ( ویب ڈیسک ) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن مانے یا نہ مانے وہ آزاد کشمیر میں ہار چکی اور ہم جیت چکے ہیں ، کشمیری عوام کی تحر یک انصاف سے محبتوں پر انکا شکر یہ اداکر تے ہیں ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں لکھا کہ تحر یک انصاف کی آزاد کشمیرمیں کامیابی مودی کیلئے ڈراونا خواب ہے ،کشمیری عوام نے کشمیر کے سفیر وزیر اعظم عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ہے ،انتشار اور فساد پر مبنی سیاست کر نیوالوں کا کوئی مستقبل نہیں ،کوئی شک نہیں پاکستانی عوام آج حکومت کے بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں ۔ بھارتی مظالم کے شکار کشمیر یوں کی آزادی کا ہم پوری دنیا میں مقدمہ لڑ رہے ہیں ،آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی کامیابی تاریخ کشمیر کا شاندار سنگ میل ہے، سیاسی مخالفین کو چاہیے وہ انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کیساتھ مل بیٹھے ،تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی طاقت بن چکی ہے ۔