عطاء تارڑ کی ہتھکڑیاں غیرجمہوری دور کا ثبوت ہے

عطاء تارڑ کی ہتھکڑیاں غیرجمہوری دور کا ثبوت ہے
اسلام آباد ( پبلک نیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فسطائی ذہنیت رکھنے والے عمران صاحب کے دور میں احتجاج بھی سنگین جرم بنا دیا گیا ہے ، عطاء تارڑ کی ہتھکڑیاں عمران صاحب کے غیرجمہوری دور کا ثبوت ہے، عمران صاحب سُن لیں ووٹ چوری کے خلاف احتجاج اب نہیں رُکے گا انشاءاللہ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی گرفتاری آمرانہ اور فسطائی ذہنیت کی عکاسی ہے ، پاکستانی جان لیں کہ اب احتجاج کرنے پر ہتھکڑی پہنائی جائے گی، قید کیا جائے گا ، عطا اللہ تاڑر کو ہتھکڑی پہنا کر بکتر بند گاڑی میں دہشتگردوں کی طرح عدالت میں پیش کرنے پہ شرم آنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ‎عام آدمی کے ووٹ سے بنتے تو سچ میں ہمیں خوشی ہوتی اور آپ کو مبارک بھی ضرور دیتے ، ‎عام آدمی کے ووٹ کو روند کر مسلط ہونے والے صرف ووٹ چور ہوتے ہیں، ووٹ چور ،‎عام آدمی کا آٹا چینی بجلی گیس دوائی چوری کرنے والوں کو عام آدمی ووٹ نہیں دیتے، عام آدمی مہنگائی کا طوفان، معاشی تباہی اور روزگاری چھیننے والوں کو ووٹ نہیں دیتے ۔ ‎ مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کو نواز شریف کا خوف اور یہ یقین نہ ہوتا کہ عام آدمی کا نواز شریف پہ غیر متزلزل اعتماد ہے تو آپ یوںصبح صبح نواز شریف کو یاد نہ کرتے، ‎فواد چودھری صاحب جس شخص کا ”غیر متزلزل اعتماد “ہر روز متزل ہوتا ہو اس کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتی، ‎عام آدمی اپنے آٹا چینی بجلی گیس اور ووٹ دوائی چوری کرنے والوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں لیکن زبردستی مسلط کیا جاتا ہے۔ ‎انہوں نے مزید کہا کہ زبردستی مسلط کر کے عوام کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، ‎عمران صاحب کا ووٹ پر نہیں ووٹ چوری پر” غیرمتزلزل اعتماد “ہے، ‎عمران صاحب کا آرٹی ایس، اے ٹی ایمز اور مافیاز پر ”غیرمتزلزل اعتماد“ ہے ، ‎عمران صاحب کی 22 سال کی جدوجہد کا حاصل لوٹے، اے ٹی ایمز ، مافیا اور ووٹ چوری پر ”غیرمتزلزل اعتماد “ ہے۔

Watch Live Public News