پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 26جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے، 26جولائی 2021
نوازشریف پاکستان آنا چاہیں تو انہیں فوری چارٹر جہاز دیا جاسکتا ہے، شیخ رشید کہتے ہیں نوازشریف مودی اور جندال سے پگڑیاں بدل سکتے ہیں تو پھر کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں، نوازشریف نے جو آخری پیغام دیا بڑی تکلیف میں ہیں، کوشش ہوگی آئندہ سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے، پاکستان میں بغیر ویزہ رہنے والوں کو 14 اگست تک مہلت دیتے ہیں۔ نادرا میں تصدیق، تجدید اور توثیق کی نئی پالیسی لارہے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں نادرا کو متنازعہ کرنے کے لیے ایک سوشل میڈیا کمپنی استعمال کی جارہی ہے، جو پیسے لے کر شناختی کارڈ بناتے رہے ہیں، انہیں نکالیں گے، ویزہ توسیع کا موقع دیتے ہیں، ان کا جرمانہ معاف کردیتے ہیں، نورمقدم کیس میں ملزم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے جارہے ہیں۔ نورمقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ملزم کو سخت سکیورٹی میں ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے پولیس کو ملزم سے تفتیش کرکے 28 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، لیگی رہنماؤں کے وکیل نے کہا کہ کچھ دستاویزات پیپر بک میں کم ہیں، تحریری حکمنامہ کے مطابق رجسٹرار آفس اضافی دستاویزات پیپر بک تیار کرلے، حکمنامہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی تبدیلی آگئی،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 25 نشستیں جیت لیں،حکومت بنانے کے لئے سادہ اکثریت مل گئی ،پیپلزپارٹی 11 سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن 6 نشستیں جیت کر تیسرے نمبر پر ہے ،مسلم کانفرنس صرف ایک نشست حاصل کرسکی