ویب ڈیسک: آزاد کشمیر میں انتخابات ہو چکے، اب وزیراعظم اور کابینہ کے حوالے سے بڑے بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم کون بنے گا اور کابینہ میں کون کون سے چہرے شامل ہوں گے، اس بارے میں مشاورت اور تجاویز ہوتی رہیں گی مگر۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والے آزادکشمیر کے انتخابات میں 58 فیصد لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ ووٹ لینے والی جماعت قرار پائی ہے جس نے 6 لاکھ 13 ہزار 590 ووٹ حاصل کیے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے حاصل کیے گئے ووٹوں کی شرح 32.5 ہے۔ اے جے کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کو 4 لاکھ 91 ہزار 91 ووٹ ملے۔ اس طرح ن لیگ کے ووٹوں کی شرح 25.65 بنتی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے حصہ میں 3لاکھ 49 ہزار 895 ووٹ آئے جس کی شرح 18.28 رہی۔ علاوہ ازیں آل جموں کشمیرمسلم کانفرنس کو ایک لاکھ 53ہزار 861 ووٹ حاصل ہوئے۔