ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سلطان اور دبنگ ہیرو سلمان خان سے بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی چھن گئی۔ شو کے نئے میزبان معروف ہدایتکار اور فلمساز کرن جوہر ہوں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئڑ پر بھارتی آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم ووٹ کی جانب سے ایک اعلانیہ ٹویٹ پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں جس بتایا گیا ہے کہ کرن جوہر نئے سیزن کی ڈیجیٹل اقساط کے لیے میزبان کرن جوہر ہوں گے۔ ووٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کرن جوہر کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس کی جو اقساط ووٹ پر نشر کی جائیں گی، کرن جوہر صرف ان اقساط کی میزبانی کریں گے۔ واضح رہے کہ کرن جوہر ٹی وی شو کافی ود کرن کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ کرن جوہر ووٹ کے لیے بگ باس کی میزبانی کریں گے جس کے بعد سلمان خان بدستور میزبان رہیں گے۔ یہ بھی یاد رہے کہ رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 8 اگست سے بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم ووٹ سے ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔