‏عمران ریاض خان کا نام واچ لسٹ سے نکالنے کی درخواست

‏عمران ریاض خان کا نام واچ لسٹ سے نکالنے کی درخواست
لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض خان کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے عمران ریاض خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں ان کا نام واچ لسٹ سے نکالنے کی درخواست کی گئی ہے۔ عمران ریاض خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے 18 سے زائد مقدمات درج کئے۔ مجسٹریٹ حقائق کو دیکھتے ہوئے مقدمات خارج کرنے کا حکم دے چکے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ وہ حکومتی اقدام کالعدم قرار دے۔ عمران ریاض خان بلیک لسٹ، دبئی جانے کی کوشش ناکام خیال رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ 15 جولائی کو صحافی عمران ریاض خان نے لاہور ائیرپورٹ سے دبئی جانا تھا، تاہم حکام نے ان کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے آف لوڈ کر دیا تھا۔ امیگریشن حکام کو لاہور ائیرپورٹ پر دستاویزات کی چیکنگ کے دوران پتا چلا کہ عمران ریاض خان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے۔ اس لئے ان کو بیرون ملک جانے سے روکتے ہوئے فوری طور پر آف لوڈ کر دیا گیا۔ پنجاب پولیس کی جانب سے ایف آئی اے کو ایک درخواست دی گئی تھی جس میں عمران ریاض خان کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کا کہا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔