محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سندھ، بلوچستان، پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب، سندھ اور مشرقی وجنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش ہوئی۔ اسلام آباد (گولڑہ 100 ، زیرو پوائنٹ81، سید پور 31،ائیرپورٹ 13)، منڈی بہاء الدین 87، گجرات 62، راولپنڈی (چکلالہ 59، کچہری 33، شمس آباد 27)، بہاولپور (سٹی 34، ایئر پورٹ 11)، چکوال 28، ملتان (ایئر پورٹ 24، سٹی 22)، کوٹ ادو 24، کروڑ (لیہ) 21، بھکر 19، رحیم یار خان 18 اور مری میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ میٹ آفس کے مطابق ڈیرہ غازی خان 14، بہاولنگر 13، سیالکوٹ (ائیر پورٹ12، سٹی 02)، منگلہ 11، جہلم، خانپور 08، جوہر آباد 06، جھنگ 02،فیصل آباد، اٹک01، لسبیلہ 74، پنجگور 31، خضدار 26، قلات 19، جیوانی 15، تربت 10 اور سبی میں 06 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کے علاوہ کراچی ( قائد آباد 67، گلشن حدید 59، جناح ٹرمینل، کورنگی 43، ایم اور ایس 39، سعدی ٹاؤن، فیصل بیس 38، یونیورسٹی روڈ 33، ڈی ایچ اے 21، گلشن معمار 17، سرجانی ٹاؤن 15، صدر 13، نارتھ کراچی 12، کیماڑی 09، ناظم آباد 08، گداپ ٹاؤن 06، اورنگی، مسرور بیس 05)، روہڑی 49، دادو 39، جیکب آباد 32، لاڑکانہ 22، خیرپور 16، پڈعیدن، چھور 12، موہنجوداڑو 11، شہید بینظیر آباد 10، ٹھٹہ 05، بدین، حیدر آباد 04، ٹنڈو جام 03، میرپور خاص، مٹھی، سکھر میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختو نخوا کے علاقوں کاکول 23، پارا چنار 20، بالا کوٹ 19، تخت بائی 13، مالم جبہ 12، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی08)، دیر (بالائی)، چراٹ 01، راولا کوٹ 12 ، گڑھی دوپٹہ 06، کوٹلی 02، مظفر آباد (سٹی 01،) گلگت بلتستان میں بابو سر 02 اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی، ٹھٹہ، بدین، حیدر آباد ، دادو، آواران، پنجگور، پسنی، جیوانی اور گوادر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اس دوران قلات، لسبیلہ، خضدار، ژوب، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، بولان اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران مزید محتاط رہیں۔