کراچی ڈیفنس فیز سیون میں گاڑی پرفائرنگ سے2افرادجاں بحق

کراچی ڈیفنس فیز سیون میں گاڑی پرفائرنگ سے2افرادجاں بحق
کراچی ڈیفنس فیز سیون میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی،ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھائی اور بھتیجا شامل ہے. سندھ بار کونسل کے مطابق ڈیفنس فائرنگ میں زخمی ہونے والے اکرم ابڑو سندھ بار کونسل کے ممبر ہیں، اکرم ابڑو ایڈووکیٹ جیکب آباد میں وکالت کرتے ہیں، اور سینیئر وکیل ہیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈفینس میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے، جاں بحق شخص کی شناخت شہریار کے نام سے ہوی ہے، جاں بحق شخص ایم پی اے اسلم ابڑو کا بھتیجا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق کراچی ڈیفنس میں کار پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی سمیت 2 افرادجاں بحق ہوگئے، فائرنگ کا یہ واقعہ عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی شہریار عالم اوراکرم ابڑو کےنام سے شناخت ہوئی ہے، 68سالہ اکرم ابڑووکیل اورسندھ بار کونسل کے رکن بھی ہیں۔ اکرم ابڑو کا تعلق سندھ کےضلع جیکب آباد سے ہے۔ ملزموں نے نائن ایم ایم اور 222رائفل کااستعمال کیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گاڑی پر 3اطراف سے فائرنگ کی گئی ہے، گاڑی پر 30سے زائد گولیوں کے نشانات موجود ہیں، پی ٹی آئی کے ایم پی اے اسلم ابڑو کے بھائی سمیت2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔