بیوی کی تصاویر وائرل کرنے کے الزام میں اکبر بگٹی کے بیٹے کیخلاف مقدمہ

بیوی کی تصاویر وائرل کرنے کے الزام میں اکبر بگٹی کے بیٹے کیخلاف مقدمہ
لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے نواب اکبر خان بگٹی کے بیٹے شاہ زوار بگٹی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شاہ زوار بگٹی پر انکی اہلیہ کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں اور انہیں ہراساں کیا. شاہ زوار بگٹی کی اہلیہ نے ان پر بلیک میلنگ کا الزام بھی عائد کیا ہے. ایف آئی اے کی جانب سے درج کئیے گئے مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ شاہ زواد بگٹی کی اہلیہ کی درخواست موصول ہونے کے بعد 3 بار شاہ زوار بگٹی کو طلب کیا گیا تھا تاہم وہ نہ آئے بعدازاں ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا. ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر سے تصاویر اور لنکس کو ہٹا دیا گیا ہے. حکام کا کہنا ہے کہ درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔