ریشم عامر لیاقت کی یادیں دہراتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں

ریشم عامر لیاقت کی یادیں دہراتے ہوئے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیں
پاکستان کی مشہور اداکارہ ریشم نے ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے ساتھ لی گئیں اپنی یادگار تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ ریشم نے سوشل میڈیا پر اپنی اور ڈاکٹر عامر کی چند تصاویر اپنے فینز کے ساتھ شیئر کی ہیں۔ یہ تصویریں انہوں نے عامر لیاقت کے ساتھ مختلف چینلز پر نشر کیے جانے والے شوز میں بنائی تھیں ،کہ جن پروگرامز میں اداکارہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔ انہوں نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں یہ لکھا کہ ’جانے والے چلے جاتے ہیں لیکن اپنی خوبصورت یادوں میں بستے ہیں‘۔
اداکارہ نے عامر لیاقت حسین کے لیے دُعا کرتے ہوئے یہ لکھا کہ ’اللّہ تعالی عامر لیاقت صاحب کے درجات بلند فرمائے، آمین‘۔ واضح رہے کہ 9 جون، جمعرات کے روز ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کراچی میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے اور 10 جون کو اُن کی تدفین کی گئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔