ایمازون پرتیزی سے ابھرتی مارکیٹوں کی رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا

ایمازون پرتیزی سے ابھرتی مارکیٹوں کی رینکنگ میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا
ایمازون کی جانب سے سیلرز لسٹ میں شامل ہونے کے بعد ایک سال میں پاکستان ایمازون کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔ آن لائن مارکیٹنگ کے عالمی پلیٹ فارم ایمازون کی جانب سے سیلرز لسٹ میں شامل ہونے کے بعد ایک سال کے اندر اندر پاکستان ایمازون کی تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرچکا ہے۔ ای کامرس انٹیلی جنس فرم مارکیٹ پلیس پَلس کا کہنا ہے کہ 2022 کے شروع میں ایمازون کی مارکیٹ پلیس میں شامل ہونےکے بعد سے ہزاروں پاکستانیوں نے ایمازون جوائن کیا۔ مارکیٹ پلیس پَلس نے ایمازون کی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں پاکستان کا شمار امریکا اور چین کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔اس فہرست میں چوتھا نمبر برطانیہ ، پانچواں ترکی ، چھٹا کینیڈا اور بھارت کا شمار آٹھواں ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔