سوات ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کو شکست دیدی

سوات ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کو شکست دیدی
خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور اب غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی سمیٹ‌لی ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کو شکست دیدی ہے،غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فضل مولا18ہزار42ووٹ لیکرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ڈی ایم (اے این پی )کے حسین احمد 14ہزار665ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے. پی کے7 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا، اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ 2 آزاد امیدوار مد مقابل تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے امیدوار کے درمیان تھا۔ خیال رہےکہ یہ نشست اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔