گوگل نے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا

گوگل نے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا
لاہور: (ویب ڈیسک) : 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل کی بجائے ٹک ٹاک کے نام رہا تھا۔ اگر کسی سے یہ سوال کیا جائے کہ دنیا بھر میں لوگ سب سے زیادہ کس ویب سائٹ پر جاتے تو بلاشبہ اس کا جواب گوگل ہوگا،اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر لوگ انٹرنیٹ پر کچھ بھی سرچ کرنے کیلئے گوگل کا ہی رخ کرتے ہیں ۔ لیکن 2021 میں دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز گوگل کی بجائے ٹک ٹاک کے نام رہا تھا۔اس حوالے سے کلاؤڈ سروس کمپنی کلاؤڈ فلیئر کا کہنا تھا کہ 2021 میں دنیا کے مقبول ترین ویب ایڈریس کا اعزاز ٹک ٹاک نے گوگل سے چھین لیا۔ اس کام کو مائیکروسافٹ اور فیس بک اپنی بھرپور کوشش کے باوجود نہیں انجام دے پائے تھے۔ ٹک ٹاک کا فیس بک کو پیچھے چھوڑنا بھی حیران کن تھا کیونکہ اس کے صارفین کی تعداد کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے زیادہ ہے۔ مگراب دنیا کی سب سے مقبول ویب سائٹ کا اعزاز گوگل نے دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔ کلاؤڈ فلیئر نے گزشتہ 30 دن کا نیا ڈیٹا جاری کیا ہے جس کے مطابق گوگل نے ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ کر ایک بار پھر دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ اس ڈیٹا کے مطابق واٹس ایپ اور ٹوئٹر دونوں ہی ٹاپ 10 سے نکل گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ انسٹا گرام اور موزیلا اس فہرست کا حصہ بن گئے ہیں۔ کلاؤڈ فلیئر رینکنگ (گزشتہ 30 دن کی) 1) گوگل 2) ٹک ٹاک 3) فیس بک 4) مائیکروسافٹ 5) ایپل 6) ایمازون 7) یوٹیوب 8) نیٹ فلکس 9) انسٹا گرام 10) موزیلا
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔