عوامی مشکلات کا جائزہ لینے مریم نواز خود عوام کے درمیان پہنچ گئیں

عوامی مشکلات کا جائزہ لینے مریم نواز خواد عوام کے درمیان پہنچ گئیں
کیپشن: Maryam Nawaz Khawad reached among the people to assess the public problems

ویب ڈیسک: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کی مشکلات کا جائزہ لینے خود والٹن روڈ پہنچ گئیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اے ڈی اے نالہ والٹن روڈ کی ری ماڈلنگ اور آپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز نے خود دورہ کرکے نالے اور  روڈ کی تعمیر جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈیفنس موڑ پر ٹریفک کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے ستمبر تک والٹن روڈ کا  تین رویہ کیرج وے ٹریفک کے لئے کھولنے کی ہدایت کردی۔ اس کے علاوہ اکتوبر تک دونوں اطراف  چھ رویہ اے ڈی اے نالہ والٹن روڈ   کھولنے  کا حکم بھی دیدیا۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سائٹ آفس میں خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ جہاں سی او او منصور جنجوعہ نے  پراجیکٹ پر تفصیلی بریفننگ دی۔

والٹن روڈ اپگریڈیشن پر پراجیکٹ  کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مون سون سے قبل والٹن روڈ پر عوام  کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کی ہدایت کردی۔ 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ والٹن روڈ پراجیکٹ کی جلد تکمیل ناگزیر ہے۔ والٹن روڈ کی جلد تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ عوام کی سہولت اور آسانی اولین ترجیح ہے۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ اے ڈی اے نالے کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے، دو ڈسپوزل اسٹیشنز  بھی تعمیر ہوں گے۔ قینچی اور فیروز پور سے ڈی ایچ اے جانے والی ٹریفک کے لیے اوور ہیڈ برج بھی زیر تکمیل ہے۔ 

Watch Live Public News