بڑی منظوری، حکومت اور اپوزیشن ارکان ایک پیج پر آگئے

بڑی منظوری، حکومت اور اپوزیشن ارکان ایک پیج پر آگئے
کیپشن: Passage of Finance Bill
سورس: web desk

( حیدر منیر )پنجاب اسمبلی نے مالی سال2024-25 کے فنانس بل کی منظوری دیدی،بل کی منظوری سے قبل اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے میں اٹھارٹی کے تعین کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے ارکان ایک پیج پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی زیر صدارت دو گھنٹے دس منٹ سے تاخیر سے شروع ہونے والے اجلاس میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں اور  الاونس میں اضافے میں اٹھارٹی کے تعین کو لے کر اپوزیشن رکن رانا آفتاب کے نقطہ اعتراض پر حکومت اور اپوزیشن ارکان ایک پیچ پر ہو گئے۔

اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ عوامی نمائندے ہیں ایوان میں ان کی نمائندگی سپیکر کرتا ہےسپیکر ارکان اسمبلی کی تنخواہوں،الاونس کے لئے بجٹ حکومت سے لے اس کا فیصلہ کریں،ہم حکومت کے ملازم نہیں ہیں بلکہ عوامی نمائندے ہیں۔ 

سپیکر پنجاب اسمبلی نے اراکین اسمبلی کی   تنخواہوں،الاونس  میں اضافے کی اٹھارٹی کے تعین کو لے کر رولنگ محفوظ کر لی۔بعد ازاں وزیر خزانہ کی جانب سے پنجاب فنانس بل ایوان میں پیش کیا گیا جسے  کثرت رائے سے منظوری کر لیا گیا۔

اپوزیشن رکن ندیم قریشی نے بجلی کے 200یونٹ کے استعمال کے بعد ٹیرف میں ہوشربا اضافے کی مذمت کی۔جبکہ دیگر ارکان اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل بیان کیے۔ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس جمعرات کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا۔

Watch Live Public News

پولیٹیکل رپورٹر