قومی کرکٹر محمد عرفان کی گاڑی قانون کے شکنجے میں آگئی

قومی کرکٹر محمد عرفان کی گاڑی قانون کے شکنجے میں آگئی
کیپشن: Unregistered vehicle of cricketer Mohammad Irfan
سورس: web desk

(دانش منیر/پبلک نیوز ) محکمہ ایکسائز کا ڈیفالٹرز اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری،کرکٹر محمد عرفان کی  غیر رجسٹرڈ گاڑی بھی پکڑی گئی۔

محکمہ ایکسائز کا ڈیفالٹرز اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،کرکٹر محمد عرفان کی گاڑی غیر رجسٹرڈ نکلی ،کرکٹر محمد عرفان کی بغیر نمبری گاڑی ہیول پکڑی گئی ، ایکسائز حکام کے مطابق  کرکٹر محمد عرفان نے 20 مئی سےگاڑی خریدی تاحال رجسٹرڈ نہ کروائی , کزن ایان خالد پی پی ایف کے لیے گاڑی لیکر اکبر چوک جا رہا تھا.

 کزن ایان خالدنے کہا کرکٹر محمد عرفان خود بنگلہ دیش لیگ کھیلنے گیا ہوا ہے، ڈائریکٹر محمد آصف نے  کل رجسٹریشن کے وعدے پر   گاڑی کو جانے کی اجازت دے دی، گاڑی ڈرائیونگ لائسنس چالان کر کےجانے کی اجازت دی۔

Watch Live Public News