ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی منظوری

ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر کی منظوری

آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر منظوری کے بعد عالمی بنک کی جانب سے بھی پاکستان کے لیے گرانٹ منظور کر لی گئی ہے۔

ورلڈ بینک کے مطابق رقم کی فراہمی سے غربت کے خاتمے اور معاشی استحکام میں مدد ملے گی، رقم غربت مٹاؤ پروگرام کیلئے استعمال کی جائے گی۔

ورلڈ بینک کے مطابق کورونا وبا کے باعث لاکھوں خاندان معاشی مشکلات سے دور چار ہیں۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔