ملک میں کورونا کی تیسری لہربے قابو، 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 4 ہزار 368 نئے کیس رپورٹ، مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے، پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 91 ہو گئی ، فعال کیسز بڑھ کر 40 ہزار 120 تک جا پہنچے پنجاب میں کورونا وائرس بے قابو، رواں سال کے سب سے زائد2451 نئے کیسز ریکارڈ، پنجاب میں مجموعی تعداد دو لاکھ 7 ہزار765 ہوگئی، لاہور میں رواں ماہ کے سب سے زائد کیسز1566 سامنے آگئے، سیالکوٹ 72، گجرات 61، ملتان 83، فیصل آباد 190 کیس رپورٹ ہوئے۔پاکستان میں شوبز انڈسٹری کے لئے بڑا نقصان،معروف ڈرامہ نگارحسینہ معین انتقال کرگئیں، ان کہی، دھوپ کنارے اور تنہائیاں جیسے سپرہٹ ڈرامے تحریر کئے، نمازجنازہ آج کراچی میں ادا کی جائے گی ، پاکستان کی پہلی خاتون اناؤنسر کنول نصیر بھی اسلام آباد میں خالق حقیقی سے جاملیں، کنول نصیر کچھ عرصہ سے علیل اور زیرعلاج تھیں۔مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے اعزاز میں ناشتہ، پی ڈی ایم رہنما کی بڑی تعداد جاتی عمرہ میں موجود، پیپلزپارٹی کا وفد تاحال جاتی عمرہ نہ پہنچ سکا، پی ڈی ایم رہنما حکومت مخالف تحریک کے حوالےسے آئندہ لائحہ عمل بارے مشاورت کریں گے۔نیب لاہور نے مریم نوازکی26مارچ کی پیشی ملتوی کردی،پیشی کی نئی تاریخ کااعلان مناسب وقت پرکیاجائےگا،نیشنل کمانڈسینٹرکی ہدایات اورمفادعامہ کےپیش نظر فیصلہ کیاگیا،دباؤمیں لانےکےحربوں کومستردکرتےہیں،نیب ترجمان نے اعلامیہ جاری کردیا،مریم نوازنے ردعمل میں کہا عمران خان کو نیب کےپیچھے نہیں چھپنےدیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ،چیئرمین پیپلزپارٹی نے مولانا سے خیریت دریافت کی،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی۔