صوبائی وزیر سے غیر ضروری گفتگو پر ٹریفک وارڈن معطل

صوبائی وزیر سے غیر ضروری گفتگو پر ٹریفک وارڈن معطل

پشاور: صوبائی دارالحکومت میں خیبرپختونخوا کے منسٹر سے واک کے دوران ہاؤسنگ سکیم سے متعلق سوال کیوں پوچھا؟ کے پی حکومت نے ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ ریس کورس گارڈن میں صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی واک کر رہے تھے۔ اس دوران ٹریفک وارڈن ناظم نے ان سے ہاؤسنگ سکیم سے کے بارے میں سوالات پوچھے۔ شوکت یوسفزئی نے ٹریفک وارڈن کے اس عمل پر نہ پسندیدگی کا اظہار کیا۔

سپریٹنڈنٹ پولیس ہیڈ کوارٹر نے ٹریفک وارڈن کو معطل کرتے ہوئے لائن حاضر کر دیا۔ سی سی پی او پشاور کا مؤقف میں کہنا تھا کہ ان کو اپنی ڈیوٹی پر توجہ دینا چاہیے تھی۔ اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی کے وقت ہر قسم کی غیر ضروری گفتگو سے گریز کریں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔