سٹیڈیم سے بال باہر پھینکنے کے بعد اعظم خان نے کیا کیا؟

سٹیڈیم سے بال باہر پھینکنے کے بعد اعظم خان نے کیا کیا؟

ویب ڈیسک: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے آٹھویں میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ بلے باز اعظم خان نے پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر اور کپتان وہاب ریاض کی گیند شاٹ کھیلا۔ یہ ایسا مثالی شاٹ تھا کہ گینڈ سٹیڈیم سے بھی باہر چلی گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز اس وقت کے ان کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ انھوں نے اعظم خان کو کہا کہ تو نے گراؤنڈ کے باہر بال مار دی۔

بلے باز نے اپنے ایک آئن لائن انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ میں جواب دیا، اچھا ٹائم ہو گیا۔ گیند باہر چلی گئی۔ میری بات کے جواب میں کپتان نے میرے سر پہ ہاتھ مارتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

اعظم خان کے مطابق وہاب ریاض کافی تیز بال کراتے ہیں لیکن وہ گیند مڈل تھی، جب شاٹ کھیلا تو صرف ایک ہی بار اس کی طرف دیکھ سکا، پھر میں سرفراز کے پاس پہنچا۔ ری پلے میں پتہ چلا کہ بال سٹیڈیم سے باہر جا پہنچی۔

خیال رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا یہ میچ پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے جیت لیا تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔