پاکستان میں آئندہ مردم شماری ڈیجیٹل طریقہ سے کرانے پر غور

پاکستان میں آئندہ مردم شماری ڈیجیٹل طریقہ سے کرانے پر غور

اسلام آباد (پبلک نیوز) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی زیر صدارت آئندہ مردم شماری سے متعلق کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں 2017ء کی مردم شماری کے طریقہ کار اور آئندہ کی مردم شماری کیلئے سفارشات پر غور، کمیٹی کا عالمی معیار کے مطابق آئندہ مردم شماری کرانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اپنانے پر زور۔

ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا کہنا ہے کہ مردم شماری سے حکومت کو مستقبل کی منصوبہ بندی میں مدد ملتی ہے۔ مردم شماری کا مربوط اور شفاف عمل یقینی بنانے کے لیے ماہرین سے بھی تجاویز لی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن نے یہ بھی ہدایات دیں کہ مردم شماری کے لیے اقوام متحدہ کی گئی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔