یوگی حکومت کا واحد مسلم وزیر کون ہے؟

یوگی حکومت کا واحد مسلم وزیر کون ہے؟
ممبئی: (ویب ڈیسک) یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں ایک بار پھر وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا ہے۔ ان کی کابینہ میں 52 وزرا شامل ہیں۔ جن میں 2 نائب وزیر اعلیٰ، 16 کابینہ وزرا، 14 وزرائے مملکت اور 20 وزرائے مملکت شامل ہیں۔ اتر پردیش کی آبادی کا تقریباً 20 فیصد مسلمان ہیں، جبکہ حکومت میں صرف ایک مسلمان وزیر ہے۔ یہ دانش آزاد انصاری ہیں جو اتر پردیش کے علاقے بلیا کے رہائشی ہیں۔ وہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے وابستہ ہے۔ یوگی حکومت کی پچھلی حکومت میں صرف ایک مسلم وزیر تھا جس کا نام محسن رضا تھا۔ دانش آزاد انصاری کی عمر 32 سال ہے اور وہ ABVP میں شامل ہو کر لکھنؤ یونیورسٹی میں طلبہ کی سیاست کر رہے ہیں۔ دانش آزاد کا اصل تعلق بلیا کے اپیال گاؤں سے ہے۔ دانش کے دادا محمد طحہٰ انصاری سکھ پورہ گاؤں کے ایک جونیئر ہائی سکول میں استاد تھے اور آس پاس کے دیہاتوں میں ان کی بڑی شہرت تھی۔ دادا کا اثر دانش آزاد پر رہا ہے۔ دانش کے والد کا نام سمیع اللہ انصاری ہے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں اپیال کے پرائمری اسکول سے حاصل کی۔ بلیا سے 12ویں کلاس مکمل کرنے کے بعد دانش انصاری نے سال 2006 میں لکھنؤ یونیورسٹی سے بی کام کیا۔ یہاں سے اس نے ماسٹر آف کوالٹی مینجمنٹ اور ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کی۔
دانش آزاد انصاری کا آبائی گھر بلیا میں ہے
دانش انصاری نے جنوری 2011 میں طلبہ تنظیم اے بی وی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ دانش کو جاننے والوں کا کہنا ہے کہ یہیں سے وہ سیاست میں سرگرم ہوئے اور ان کے نام کے ساتھ 'آزاد' کا اضافہ کیا گیا کیونکہ وہ اپنے خیالات کا اظہار آزادی سے کرتے تھے۔ اے بی وی پی میں شامل ہونے کے بعد دانش نے اپنی پہچان بنانا شروع کردی۔ وہ کھل کر بات کرتے جس سے لوگ متاثر ہوئے۔ دانش نے قوم پرست جماعت بی جے پی اور ہندو تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے نظریات کو مسلم نوجوانوں میں پھیلانا شروع کیا۔ انہوں نے مسلم نوجوانوں میں سنگھ کے نظریہ کو پھیلانے کا کام کیا اور اسی سے ان کی شناخت بنی۔ انہیں پارٹی کے اقلیتی محاذ کا ریاستی جنرل سکریٹری بھی بنایا گیا۔

دانش آزاد انصاری کی فیملی وزیر بننے کے بعد گھر کے باہر بیٹھی ہوئی ہے۔

دانش اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا ہے اور شادی شدہ ہے۔ اس کی ایک بہن بھی ہے جو شادی شدہ ہے۔ 32 سالہ دانش کی ابھی تک کوئی اولاد نہیں ہے۔ دانش کا تعلق ایک روایتی مسلم گھرانے سے ہے جس کی اپنےعلاقے میں اچھی پہچان ہے. دانش کے والدین دونوں حج کر چکے ہیں اور مذہبی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔