پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت
اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب میں سویلین انفراسٹرکچر اور توانائی تنصیبات پر حوثی باغیوں کے ڈرون اور میزائل حملوں کی مذمت کرتا ہے۔ سعودی شاہی افواج نے ان میزائلوں اور ڈرون حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا۔ پاکستان نے بین الاقوامی قوانین کیخلاف حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور سعودی عرب کی سیکورٹی اور امن کے لئے خطرہ ہیں، سعودی امن، خودمختاری اور سالمیت کو لاحق خطرات پر سعودی عرب کے ساتھ ہیں۔ قبل ازیں سعودی عرب کے شہر جدہ پر حوثیوں کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔ جمعے کو شام پانچ بج کر پانچ منٹ پر جدہ شہر میں آرامکو پٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن سٹیشن پر حملہ کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔