لاہور: (ویب ڈیسک) ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک فوٹو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس فوٹو کو خیالات کی ترجمان اور آنکھ کا دھوکا قرار دیا جا رہا ہے۔ آپ کو اس میں جو نظر آئے گا، وہی آپ کی سوچ ہوگی۔ یہ تصویر برطانوی خبر رساں ادارے '' دی سن'' نے جاری کی ہے۔ اس تصویر کو مشہور فوٹو گرافر کرسٹو گوروف نے بنایا ہے۔ اس کے نیچے ایک دلچسپ کیپشن بھی دیا گیا ہے۔ فوٹو گرافر کرسٹو گوروف نے اس کیپشن میں پوچھا ہے کہ تصویر دیکھ کر اپنے خیالات و افکار کے ذریعے اپنی شخصیت کا تعین کریں کہ آپ کے خیال میں یہ فوٹو کس ہے، ہونٹ، جڑیں یا پیڑ؟ ہونٹ جو لوگ اس فوٹو کو دیکھتے ہی ہونٹوں کا گمان کرتے ہیں، ان کی شخصیت پرسکون اور سادہ لوح لوگوں کی ہوتی ہے۔ ایسے لوگ الجھائو یا ڈرامہ بازی پسند نہیں کرتے بلکہ درمیانے اور سیدھے طریقے سے زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ درختوں کی جڑیں اگر آپ اس فوٹو کو دیکھتے ہی سمجھتے ہیں کہ اس میں درختوں کی جڑیں دکھائی گئی ہیں تو آپ ہمیشہ خود کو بہتر بنانے کیلئے سخت محنت پر یقین رکھتے ہیں اور ایسا کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے لوگ تعمیری تنقید کو کھلے دل سے قبول کرتے ہیں اور ان کی شخصیت ایک شرمیلے انسان کی ہو سکتی ہے۔ درخت یا پیڑ اگر آپ اس فوٹو کو پیڑ یا درخت سمجھ رہے ہیں تو آپ کا ذہن کھلا ہے۔ آپ دوسروں کے بارے میں اچھی سوچ رکھنے والے انسان ہیں اور دوسروں کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔