عمران خان کیا چاہتے ہیں؟ شیر افضل مروت کا دو ٹوک بیان آگیا

عمران خان کیا چاہتے ہیں؟ شیر افضل مروت کا دو ٹوک بیان آگیا
کیپشن: Sher Afzal Marwat
سورس: web desk

ویب ڈیسک: شیر افضل مروت نے کہا بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی صاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ،6 ماہ کے دوران انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں، 9 مئی پر ہماری لیڈر شپ کو پابند سلاسل کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی صاف شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پشاور کور کمانڈر اور دیگر تنصیبات کی فوٹیج کیوں سامنے نہیں آئی۔ 

9 مئی کی آڑ میں کیا چیز چھپائی جارہی ہے، کے پی حکومت پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرے گی ،بانی پی ٹی آئی کی 24 مئی کی پٹیشن اور 8 فروری کی درخواست سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئی ۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ یاسمین راشد کینسر کی مریضہ ہیں وہ بھی 9 مئی مقدمات میں گرفتار ہیں،زندہ لوگوں کے لیے انصاف اول ترجیح ہونی چاہئے، برما اور مصر کے بعد پاکستان تیسرا ملک ہے جہاں کہا گیا کہ سویلین کا ٹرائل فوجی حکام کر رہے ہیں ،سویلین کے ٹرائل کے حوالے سے مقدمہ زیر سماعت ہے ۔

آصف علی زرداری کے بے نامی اکاونٹس کا معاملہ ختم ہو گیا، شہباز شریف کا 24 ارب کے مقدمات ختم ہوئے ،نواز شریف کے بیٹوں نے ملک ریاض کو ایون فیلڈ پراپرٹی فروخت کی۔

  شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ 6 ماہ کے دوران انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں، 9 مئی پر ہماری لیڈر شپ کو پابند سلاسل کیا گیا ،خیبر پختونخوا میں قیدی 804 کے نام سے انوکھا احتجاج کریں گے۔