پنجاب حکومت نے سولر سسٹم مفت دینے کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے سولر سسٹم مفت دینے کا اعلان کردیا
کیپشن: free Solar system
سورس: web desk

ویب ڈیسک:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ایک کلوواٹ کے 50 ہزار سولر سسٹم مفت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پنجاب حکومت روشن گھرانہ اسکیم میں ”بل سے نجات روشنی کے ساتھ“پروگرام کے تحت گھریلو صارفین کو سولر سسٹم فراہم کرے گی,وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی زیر صدارت اس معاملے پر اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز انرجی،خزانہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی پی ڈی سی ایل، منیجنگ ڈائریکٹر پی پی ڈی بی اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو سیکرٹری انرجی نے بریفننگ دی,اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں 100 یونٹ والے 50 ہزار پروٹیکٹڈ صارفین کو قرعہ اندازی سے سولر سسٹم دئیے جائیں گے۔ ایک کلو واٹ والے سولر سسٹمز کی تنصیب کے فوری اقدامات شروع کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔ سولر سسٹم میں اعلی معیار کی سولر پلیٹ ، انورٹر ،بیٹری اور دیگر سسٹم شامل ہوگا۔

پہلے مرحلے میں 50 ہزار سولر سسٹم 100 یونٹ والے پروٹیکٹڈ صارفین کو دیئے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی سولر سسٹم صارفین کو دیئے جائیں۔

 پہلے مرحلے کے لئے 12.6 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔گھریلو صارفین کے لئے سولر سسٹم کا دائرہ کار بتدریج بڑھایا جائے گا ۔