کراچی (پبلک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان تُن کے 5 سال حکومت کریں گے۔ میں کسی مشن پر کراچی نہیں آیا ہوں۔ قیام امن صوبے کا معاملہ ہے، تاثر دیا جا رہا ہے کہ کراچی جل رہا ہے۔ نادرا میں کرپشن اور لوٹ مار کی جارہی ہے۔ نہ کسی کی وزارت میں مداخلت کرتا ہوں نہ کرنے دوں گا۔شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کچھ دیر میں ڈی جی رینجرز سے ملاقات ہوگی امن و امان کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کروں گا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا احترام ہے مگر رپورٹ وزیراعظم کو دوں گا۔یہ بھی پڑھیں - شکارپور کچے کے علاقہ میں پکے آپریشن کا فیصلہانھوں نے مزید کہا کہ کل گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کروں گا۔ لاء اینڈ آرڈر صوبے کا مسئلہ ہے۔ کراچی سے منشیات کا صفایا کر دوں گا۔ یہ وہ کراچی نہیں رہا جو کبھی ہوا کرتاتھا۔ سندھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جہاں لا قانونیت ہوگی وہاں صوبائی حکومت کاتعاون کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نے مجھے کراچی جانے کا حکم دیا۔