کراچی (پبلک نیوز) شکارپور میں کچے کے علاقے میں آپریشن کا فیصلہ، ایس ایس پی شکارپور امیر سعود مگسی کو ہٹا دیا گیا۔ شیخ رشید کی کراچی آمد پر سندھ پولیس میں تقررو تبادلے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی سندھ آمد کے سندھ پولیس میں تبادلے و تقریروں کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ عرفان بلوچ کو ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد تعینات کر دیا گیا۔ مظہر نواز شیخ کو ڈی آئی جی بے نظیر آباد کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ مظہر نواز شیخ ڈی آئی جی لاڑکانہ تعینات کر دیا گیا۔یہ بھی پڑھیں - وزیراعظم عمران خان نے مجھے کراچی جانے کا حکم دیا: شیخ رشیددوسری جانب شکارپور اور اطراف کے کچے میں آپریشن کے لیے ٹیم میں تبدیل کر دی گئی۔ تنویر تنیو ایس ایس پی شکارپور تعینات کر دیئے گئے۔ امیر سعود مگسی کو ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد تعینات کردیا گیا۔یاد رہے کہ امیر سعود مگسی کو 7روز قبل شکارپور میں تعینات کیا گیا تھا۔