آکسیجن گیس کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دیدی گئی

آکسیجن گیس کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دیدی گئی
اسلام آباد (پبلک نیوز) ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے خلاف حکومتی اقدامات، آکسیجن گیس کی درآمد پر ٹیکس مراعات کا نوٹیفکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے 17 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس چھوٹ کا اطلاق 14 مئی 2021 سے ہوگا۔ ٹیکس چھوٹ 6 ماہ کیلئے نافذ العمل رہے گی۔ ملک میں آکسیجن گیس کی بلاتعطل فراہمی کیلئے ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آکسیجن گیس، آکسیجن گیس سلینڈر، کرائیوجینک ٹینکس کی درآمد پر ٹیکس کی چھوٹ ہوگی۔ میڈیکل مقاصد کیلئے آکسیجن گیس کی درآمد ٹیکس مراعات دی گئیں۔ آکسیجن گیس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ دیدی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق آکسیجن سلینڈرز پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔ کرائیوجینک ٹینکس پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ذرائع کے مطابق این سی او سی نے ٹیکس چھوٹ کی سفارش کی تھی۔ ملک میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت میں یومیہ 303 ٹن کا اضافہ ہوا۔ ملک میں آکسیجن کی پیداواری صلاحیت 487 ٹن سے بڑھ کر 790 ٹن یومیہ ہوچکی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔